,عافیہ صدیقی, کی ,رہائی ,کیلئے ,سینیٹ, میں, قرارداد ,منظور

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سینیٹ میں قرارداد منظور

اسلام آباد : سینیٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

علاوہ ازیں سینیٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرارداد سینیٹر طلحہ محمود نے پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی مسلسل قید پر اظہار تشویش کرتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ ضرورت ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ دوبارہ امریکا کے ساتھ اٹھایا جائے اور حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد از جلد واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر وزیراعظم اور کابینہ کو افسوس ہوا

ماحولیات تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر

اس سے قبل سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں شروع ہوا تو وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرایا۔

جواب کے مطابق پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں ساتویں نمبر پر آگیا، جرمن واچ نے گلوبل کلائیمیٹ رسک انڈیکس 2017 جاری کیا ہے، لسٹ میں 1996 سے 2015 تک سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست تیار کی گئی تھی۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ گذشتہ 2 دہائیوں سے عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 مملاک کی فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔

علاوہ ازیں وزیر انچارج برائے ہوا بازی ڈویزن نے تحریری جواب جمع کرایا جس کے مطابق پی آئی اے کے 7 جہاز اس وقت میٹیننس پراسیس میں ہیں، پی آئی اے نے جہاز خریدنے کی بجائے ڈرائی لیز پر حاصل کئے ہیں، فنڈز کی دستیابی پر جہاز حاصل کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے