,چیئرمین سینیٹ, کی ,رولنگ ,پر, وزیراعظم ,اور ,کابینہ, کو ,افسوس, ہوا

چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پر وزیراعظم اور کابینہ کو افسوس ہوا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ارکان کابینہ نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کی جانب سے معافی مانگنے سے متعلق ’رولنگ‘ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ کسی کو حق نہیں پہنچاتا کہ وفاقی وزیر کی بے عزتی کرے۔

واضح رہے کہ چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا تھا جس میں مختلف امور پر بحث کی گئی اسی دوران چیئرمین سینیٹ نے وزیر اطلاعات کے بیان پر اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے احتجاج پر وزیر اطلاعات کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ ’یہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ سینیٹ چیئرمین کس طرح اس نتیجے پر پہنچے اور رولنگ پاس کی جبکہ سینیٹ میں جو باتیں ہوئی اس میں کوئی بات بھی غیر پارلیمانی نہیں تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے طنزیہ کہا کہ ’ہمیں گزشتہ حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں 42 ہزار کروڑ روپے خرچ کا حساب مانگنے پر معافی مانگنی چاہیے‘۔

سینئر صحافی سلامت علی انتقال کرگئے

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی پارٹی کے ایک رہنما نے بلوچستان میں فنڈز کی عدم فراہمی کا تذکرہ کیا، جس پر میں نے واضح کیا کہ گزشتہ حکومت میں 42 ہزار کروڑ روپے بلوچستان کو دیے گئے اور یہ پوچھنے کا حق تحریک انصاف کی حکومت کو ہے کہ مذکورہ پیسہ کہاں خرچ ہوا۔

پریس بریفنگ میں انہوں نے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان کے ساتھ ایک معاشی دہشت گردی نہیں کی گئی؟، گزشتہ 10 برس میں جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نائب چیئرمین آصف علی زرداری کی پالیسی رہی جس میں تحریک انصاف کا کوئی دخل نہیں تھا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ نے وزیراعظم عمران خان اور میرے بارے میں انتہائی غلیظ بات کی،اس پر معافی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک پر ذمہ داری عائد جو معاملے کا ’جائزہ‘ لیں گے۔

اس موضوع کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ اگر سینیٹ سمجھتی ہے کہ وفاقی کابینہ کے بغیر ان کے ’امور‘ احسن طریقے سے چلتے ہیں تو یہ پھر چیئرمین سینیٹ کی اپنی خواہش ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کابینہ کے اجلاس میں دیگر امور سے متعلق فیصلوں کے بارے میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار پر شدید تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پہلی بارچین, سے حاصل کیے جانے والے, تمام اقسام کے, قرضوں کی, تفصیل جاری

پہلی بارچین سے حاصل کیے جانے والے تمام اقسام کے قرضوں کی تفصیل جاری

اسلام آباد: سرکاری دستاویزات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے