وزیر اطلاعات, کے سینیٹ میں, داخلے پر, پابندی عائد کردی

وزیر اطلاعات کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر بحث کی گئی اسی دوران چیئرمین سینیٹ نے وزیر اطلاعات کے بیان پر اپوزیشن کی جانب سے اٹھائے جانے والے احتجاج پر وزیر اطلاعات کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کردی

چیئرمین سینیٹ نے وزیر اطلاعات سے معافی مانگنے سے متعلق رولنگ دی تھی اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں وزیر اطلاعات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
رولنگ کے مطابق وزیر اطلاعات جاری اجلاس کے دوران ایوان میں شرکت نہیں کر سکتے۔
دو روز قبل مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ایوان بالا میں دیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیا تھا جس پر حکومتی ارکان نے احتجاج کیا تھا جبکہ فواد چوہدری اس وقت ایوان میں موجود نہیں تھے تاہم سینیٹر نعمان وزیر اور مشاہد اللہ خان کے درمیاں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔
یہ معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان میں مالی بحران پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدریکے بیان کے بعد شروع ہوا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’30 سال کے تجربہ کاروں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، سابق حکمرانوں نے قومی خزانے کو ایسے لٹایا جیسے ڈاکو ڈانس پارٹی میں لٹاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز،ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن کو تباہ کردیا گیا،عوام کے پیسے لوٹنے والوں کو کڑی سزا دینی چاہیے۔
28 ستمبر 2018 کو مسلم لیگ (ن) نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر سینیٹ میں آنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے