یورپی یونین, سے نکلنے کے, معاہدے کی, منظوری دیدی

یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کابینہ کے 5 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد بریگزٹ ڈیل کا اعلان کردیا

برطانوی کابینہ کے 9 سے زائد ارکان نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی مخالف کردی جن میں سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ بھی شامل تھے جب کہ باقی ارکان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم تھریسامے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل کا مسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جب کہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکل ہوسکتی ہے۔
یورپی پارلیمنٹ ورہوفسٹاڈ نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کا قریبی رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا اور تمام شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 585 صفحات پر مبنی مجوزہ معاہدہ شائع کردیا گیا ہے جس میں برطانیہ اور یورپی یونین کے مستقبل میں روابط کے حوالے سے تفصیلات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

جاپان نے عوام کو کرونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے

ٹوکیو:جاپان نے امریکی کمپنی موڈرنا، آسٹرازینیکا اور فائزر سے ویکسینز کا معاہدہ کیا ہے۔ واضح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے