ہوائیں, بند ہونے, کے باعث غیر, معمولی, اسموگ آلودہ دھند

ہوائیں بند ہونے کے باعث غیر معمولی اسموگ آلودہ دھند

کراچی: صبح سے شروع ہونے والی دھند دیکھتے ہی دیکھتے اسموگ میں تبدیل ہوگئی اور حد نگاہ کم ہوجانے سے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر دیکھی گئی

حد نگاہ کم ہونے کے باعث ڈرائیورز سے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گاڑیوں کی رفتار کم رکھی جبکہ اسموگ سے دمے کے مریضوں کو سانس لینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کراچی کے ڈائریکٹر شاہد عباس نے شہر کی صورتحال بتایا کہ ’جب مسلسل درجہ حرارت کم ہوتا ہے تو اسموگ بنتی ہے‘
انہوں نے کہا کہ ’اس وقت زمین اور سمندر کا درجہ حرارت تقریباً ایک جیسا ہے، جس کی وجہ سے ہوائیں چلنا رک گئی ہیں اور کراچی میں اسموگ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے‘۔
شاہد عباس کا کہنا تھا کہ ’جب تک کوئٹہ سے ہوائیں چلنا شروع نہیں ہوتیں یہ اسموگ 2 یا 3 دن تک مزید جاری رہے گی اور اسموگ کے ختم ہونے کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی واقع ہوگی‘۔
اس موقع پر انہوں نے اس امکان کو مسترد کیا کہ آئندہ چند دنوں میں سندھ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ’ اس وقت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے لیکن موسم کا یہ نظام گزر رہا ہے اور سندھ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے‘۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں کمی ہوگی اور خشک ہوائیں چلنا شروع ہوگی، جس سے موسم صاف ہوجائے گا‘۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات کے ایک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرف پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد کے قریب ہے۔نوابشاہ، سکھر، دادو، حیدرآباد، جیکب آباد اور سکرند بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے