اداکار بننے کی خواہش کے اظہار پر لوگ مجھ پر ہنستے تھے، ازان سمیع خان

اداکار بننے کی خواہش کے اظہار پر لوگ مجھ پر ہنستے تھے، ازان سمیع خان

کراچی

گلوکارعدنان سمیع خان کے صاحبزادے اورپاکستانی میوزک کمپوزر ازان سمیع خان کا کہنا ہے کہ دوسال پہلے جب وہ اداکار بننے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے تو لوگ ان پر ہنستے تھے۔

چند روز قبل میوزک کمپوزر ازان سمیع خان کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ حیران کن طور پر کسی ماڈل سے کم نظر نہیں آرہے تھے۔ ازان سمیع خان نے ان حیران کن تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے میوزک کمپوزر تو ہیں ہی لیکن ان کا خواب تھا کہ وہ اداکار بھی بنیں،  تاہم جب وہ اپنی اس خواہش کا اظہار لوگوں کے سامنے کرتے تھے تو لوگ ان پر ہنستے تھے۔

ازان سمیع خان نے کہا کہ بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے نا صرف انہیں صحت کے مسائل درپیش تھے بلکہ اداکار بننے کا خواب بھی پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا تھا لیکن تقریباً دوسال قبل انہوں نے کڑی محنت کرکے اپنا وزن کم کیا اور ناقدین کے منہ بند کردئیے۔

ازان سمیع خان نے کہا کہ اداکار بننے کے خواب کو پورا کرنے میں ان کی والدہ زیبا بختیار نے ان کا بہت ساتھ دیا، جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو میری والدہ نے کہا کہ تمہارا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ کیمرے کے سامنے کام کرو اب وقت آگیا ہے کہ تم اپنے بچوں کو یہ گفٹ دے سکتے ہو کہ تم نے وہ حاصل کرلیا ہے جس کے تم خواب دیکھا کرتے تھے۔

ازان سمیع نے کہا میری والدہ کے الفاظ میرے لیے  ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئے اور میں نے خود کو مکمل طور پر تبدیل کیا۔ وہ اپنی کہانی لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے مسائل پر قابو پانے کی ہمت مل سکے۔

موسیقار ازان سمیع خان نے کہا ان کا خواب صرف وزن کم کرنا نہیں تھا بلکہ وہ اچھے اور پُرکشش نظر آنا چاہتے تھے تاکہ اسکرین پر مختلف کردار ادا کرسکیں جس کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی۔  میں یہ بات جانتا ہوں کہ صرف اچھا نظر آنا، وزن کم کرنا اور پلاسٹک سرجری کرانا ہی انسان کو اچھا اداکار نہیں بناتا لیکن میری پُرکشش شخصیت اسکرین پر اچھا پرفارم کرنے میں میری بہت مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ ازان سمیع خان ان دنوں مایا علی اور شہریار منور کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ اور ماہرہ خان اور بلال اشرف کی آنے والی فلم ’سپر اسٹار‘ کا میوزک کمپوز کررہے ہیں، اس کے بعد وہ بہت جلد ایک بڑے پراجیکٹ میں بطور اداکار نظر آئیں گے۔

کرینہ کپور کی بھری تقریب میں بے عزتی

یہ بھی پڑھیں

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

کراچی: جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے