کیلی فورنیا
A home burns as the Camp Fire rages through Paradise, Calif., on Thursday, Nov. 8, 2018. Tens of thousands of people fled a fast-moving wildfire Thursday in Northern California, some clutching babies and pets as they abandoned vehicles and struck out on foot ahead of the flames that forced the evacuation of an entire town.(AP Photo/Noah Berger)

کیلیفورنیا میں آتشزدگی: مزید 13 افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتیں 42 ہوگئیں


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کئی گھروں کو جلا کر خاک کردیا اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی جب کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

کیلیفورنیا میں تین مقامات پر جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جس نے شہری آبادی کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے، تیز ہواؤں کے باعث فائر فائٹنگ عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو عملے کو شمالی علاقے سے گزشتہ روز 6 اور آج مزید 13 افراد کی لاشیں مل گئیں جس کے بعد ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ فائر کی آگ ایک لاکھ 17 ہزار ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے جس کی لپیٹ میں آ کر 7 ہزار عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا جا رہا ہے جب کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات بھی جاری ہے۔

کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات و فائر پروٹیکشن کے مطابق جمعرات 8 نومبر کو پیراڈائز ٹاؤن میں لگنے والی آگ نے اب تک ایک لاکھ 9 ہزار ایکڑ سے زائد علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 6 ہزار 400 سے زائد رہائشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔

فرسٹ امریکہ کی پالیسی سے یورپی اتحادی نالاں

یہ بھی پڑھیں

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے رشاٹوڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے