عبوری ضمانت, میں 10 دسمبر, تک کی, توسیع
Pic27-003 ISLAMABAD: Aug 27 – Former president Asif Ali Zardari flashes a sign of victory while coming out of the Federal Investigation Agency (FIA) Zonal Office along with his sister Faryal Talpur after recording their statements in money laundering case. Asif Ali Zardari, Faryal Talpur and their associates are accused of sending Rs35 billion abroad through fake accounts. ONLINE PHOTO by S M Sohail

عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع

کراچی: بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم انور مجید کے بیٹے، سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک، پی پی پی ایم پی اے کلثوم چانڈیو، رہنما ڈاکٹر راکیش اور صوبائی وزیر ناصر شاہ سمیت دیگر عدالت پہنچے

اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔
عدالت میں ملزمان فریال تالپور، علی مجید، نمر مجید، مصطفی ذوالقرنین و دیگر پیش ہوئے تاہم سابق صدر آصف علی زرداری ایک مرتبہ پھر مقررہ وقت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کو عدالت پہنچایا گیا تھا۔
آصف علی زرداری کے وکلا کا کہنا تھا کہ سابق صدر راستے میں ہیں اور وہ عدالت آرہے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے عدالت کو تفتیش سے آگاہ کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں جبکہ انوار مجید، عبدالغنی مجید، حسین لواہی، طحہ رضا گرفتار ہیں۔
پیپلز پارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور حاضری لگانے کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔
بعد ازاں منی لانڈرنگ کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق معاملے پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے گھروں پر اشتہارات لگادیئے گیے ہیں اور ملزمان کی جائیداد کی معلومات کے لیے متعلقہ کمشنر کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔
مفرور ملزمان میں نصیر عبداللہ حسین لوتھا، عدنان جاوید اور محمد عمیر سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔
عدالت نے آصف علی زرداری، فریال تالپور اور نمر مجید سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے

کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے