ڈاکٹراجازت دے گئے واپس آجاؤں گی

ڈاکٹراجازت دے گئے واپس آجاؤں گی

اسلام آباد : ماڈل ایان علی نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست کردی

کیس میں پیش ہونا چاہتی ہوں لیکن طبیعت خراب ہے، عدالت وارنٹ واپس لےجب بھی ڈاکٹراجازت دے واپس آجاؤں گی۔
ایان علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کیس میں پیش ہونا چاہتی ہوں تاہم طبیعت خراب ہے

خیال رہے 12 نومبر کو ماڈل ایان علی نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں جاری ہونے والے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو چیلنج کیا تھا ، ملزمہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیماری کی درخواست اور میڈیکل پیش کیا لیکن وارنٹ جاری کردیے گئے۔

جس کے بعد عدالت نے ماڈل ایان علی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے کسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کردیے تھے جبکہ ماڈل ایان علی کے وکیل نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی موکل آٹھ دسمبر تک عدالت میں پیش ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ علی عباسی

‘نہیں معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل کے ساتھ کھڑی ہوں’

اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر شادی سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے