وزیراعظم ,نے, میڈیا ,کے, بقایاجات, ادا ,کرنے, کی ,ہدایت ,کردی، وزیراطلاعات,

وزیراعظم نے میڈیا کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کردی، وزیراطلاعات

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میڈیا میں پھیلی ہوئی بے یقینی کی صورت حال کے پیش نظر حکومت کے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر میڈیا کے بقایا جات ادا کردیے جائیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ‘وزیراعظم کی زیرصدارت میڈیا کے بقایا جات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری اطلاعات، پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزرا کے علاوہ بلوچستان سمیت متعلقہ سیکریٹری اطلاعات شامل تھے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ جو میڈیا کے بقایاجات ہیں ان کو فوری طور پر جاری کیا جائے کیونکہ چند ہفتوں سے میڈیا سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے اور حکومت کا عزم تھا کہ بے روزگاری سے بچنا ہے اس لیے یہ فیصلہ فوری ریلیف کے طور پر کیا ہے’۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ‘حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاق اور تینوں صوبے میڈیا کے بقایا جات فوری طور پر جاری کرنے کا سلسلہ شروع کریں گے’۔

گزشتہ حکومت کے میڈیا کے حوالے سے اشتہارات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘پچھلی حکومت نے جس طرح اشتہارات کو سیاست کے لیے استعمال کیا ہم اس کے حامی نہیں ہیں اور اس وقت میڈیا میں جو بے یقینی نظر آرہی ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے’۔

آسیہ بی بی فیصلے پر احتجاج: حکومت کی ناکامی ‘خدا کا انصاف’، مشاہداللہ

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس حوالے سے توازن لے کر آئیں گے اور کوئی بھی حکومت پچھلی حکومت کی طرح اشتہار بازی کا سوچ بھی نہیں سکتی، ہم توازن لے کر آئیں کیونکہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری میڈیا پر حکومت کی سنسر شپ ختم کی اسی طرح ہم اشتہارات پر حکومت کے کنٹرول بھی ختم کررہے ہیں’۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ‘ہم ایک عمل بنا رہے ہیں جس کے تحت سرکاری اشتہارات حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے بلکہ وہ ایک میرٹ کی بنیاد پر نظام سے تقسیم ہوں گے’۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہے کہ اس فوری ریلیف سے میڈیا کے بڑے اداروں میں کمی کا سلسلہ ہے اس کو فوری طور پر روکا جائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ میڈیا کارکنوں اور چھوٹے ملازمین کے نوکریوں کا تحفظ کیا جائے گا’۔

وفاقی وزیراطلاعات نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہماری میڈیا پالیسی عام صحافی کے ساتھ کندے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے