بجلی کی, پیداوار بڑھانے, کے لئے, سرمایہ کاری ,کے وعدے

بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے وعدے

کراچی: فرسودہ اوربوسیدہ نظام، سرمایہ کاری کے وعدے، تیز دوڑتے ڈیجیٹل میٹر، ربڑ کے تار اوراندھیرے۔ یہ ہے کے الیکٹرک کی کارکردگی، جوآئے روز بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث سب کے سامنے ہے

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کراچی الیکٹرک تو بن گئی، حکومتیں آتی رہیں اور جاتی رہیں۔ مگر کے الیکٹرک اپنی خو نہ بدل سکی۔
بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے سرمایہ کاری کے وعدے، بجلی کا جدید نظام متعارف کرانے کے خواب۔ کے الیکٹرک کے دعوے ہوا اور عوام کا بہتری کا خواب چکنا چار ہوتا گیا۔
نظام کی بہتری کے بجائے ڈیجیٹل میٹر کی تنصیب، تانبے کی جگہ ایلمونیم کی تاروں نے سسٹم کا مزید بیڑا غرق کردیا۔
ٹرانسفارمرز اور تانبے کی تاروں کی فروخت، دوسری طرف اووربلنگ کے ذریعے عوام سے پیسے ایٹھنے اور لوٹ کھسوٹ کا عمل جاری ہے۔
کمپنی کا سالانہ منافع پینتیس ارب روپے تک پہنچ گیا اور عوام کی جیبیں خالی ہوگئیں۔ لیکن شہری بجلی کے بدترین بحران کا شکار ہیں۔
یعنی کے الیکٹرک نے واضح کردیا، بجلی بچائیے ، منافع کمائیے، لیکن اپنے لئے اور صرف اپنے لئے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے

کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے