ہالینڈ کا سفارتخانہ بند, ہونے کی, اطلاع، ترجمان, کی تردید

ہالینڈ کا سفارتخانہ بند ہونے کی اطلاع، ترجمان کی تردید

اسلام آباد: ہالینڈ کے سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے سفارتخانہ تعمیراتی کام کی وجہ سے 2 روز کے لیے بند رہا تھا، تاہم جسے اب کھول دیا گیا ہے

بیان میں بتایا گیا کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے سفارتخانہ بند ہونے پر گزشتہ ہفتے صرف ویزا سے متعلق امور متاثر ہوئے تھے
اس سے قبل یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ ویزا درخواستیں اور انٹرویوز بھی روک دیے گئے ہیں۔
اطلاعات تھیں کہ نیدرلینڈز کی حکومت نے عملے کی سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیشِ نظر سفارت خانے اور تمام قونصل خانے بند کردیے تھے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کے بعد ہالینڈ کے سفارتی عملے کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے تھے۔
ہالینڈ کے ایک رہنما کی جانب سے آنے والے توہین آمیز اعلان کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
پاکستان نے 20 اگست کو گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد کے معاملے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے