حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے

لاہور:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں قانون کی بالا دستی چاہتی ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ کیا جائے تو قانون کی حکمرانی ختم ہو جائے گی  اور ریاست نہیں چل سکتی۔

ہم وسائل نہیں احساس کی کمی کاشکار ہیں، حکومت میں آتے ہی مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے اب ملک بحران سے نکل گیا ہے۔

حکومتیں چلتی رہتی ہیں لیکن فلاحی منصوبوں پر کام کرنے سے خوشی ہوتی ہے، پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جو دنیا میں مثال ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے احساس پر مبنی ایک معاشرے کو تشکیل کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ حکومت نے سڑکوں پر رات گزارنے والوں کے لیے پناہ گاہ منصوبے کی بنیاد رکھی۔

رات کو کھلے آسمان تلے سونے والوں کے لیے لاہور میں 5 پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، جہاں مکمل سہولیات میسر ہوں گی اور پناہ گاہ منصوبہ چلانے کے لیے مخیر حضرات پر مبنی ایک بورڈ بنایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں غربت ختم کرنے کے لیے ایک پیکج لے کر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدارت کے لیےاہل قرار

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے لیے اہل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے