فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے،سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے

فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے،سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے

لاہور:  وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ نئے سال میں کرپٹ سیاستدانوں کا خاتمہ دیکھ رہا ہوں، سیاست میں نئے چہرے طلوع ہوں گے

این آر او کی کوششش بہت ہورہی ہے، ان میں سب سے آگے شہبازشریف ہیں۔ قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں شہباز شریف نوازشریف سے بڑا چور ہے، کرپٹ شہبازشریف میرے دل سے اتر گیا ہے، شریف فیملی سے تعلقات اپنی جگہ مگر چور کو چور کہتا رہوں گا۔

شیخ رشید نے منی لانڈرنگ کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فالودے والے سے بڑا مال نکلنے والا ہے، فالودے والے کے اکاؤنٹ بتائیں گے کہ کون کون مستفید ہوا، سندھ سے بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم 15 نومبر کو حیدرآباد ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، لاہور فیصل آباد ٹرین کو ملتان تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ریلوے میں ویجیلنس محکمے کوختم کردیا گیاہے، ریلوے والٹن اکیڈمی کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے جب کہ ریٹائرڈ کنٹریکٹ ملازمین کو ایک سال میں فارغ کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے