موسلا دھار طوفانی بارش نے ریاض میں نظامِ زندگی کو معطل کر دیا

ریاض: سعودی دار الحکومت ریاض میں طوفانی بارش سے نظام زندگی معطل، اہم شاہراہیں پانی سے بھر گئیں۔

جمعے کے روز دار الحکومت اور گرد و نواح میں بادل خوب جم کر برسے۔ موسلا دھار طوفانی بارش نے زندگی مفلوج کر کے رکھ دی۔

جب کہ درجنوں گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، جمعے کو 3 بجے کے قریب بادلوں نے گھن گرج کے ساتھ برسنا شروع کیا اور چاروں جانب پانی ہی پانی ہوگیا۔

ارش کے دوران ٹریفک جام ہو گیا اور کچھ ہی دیر میں پانی بھرتا چلا گیا، انڈر پاسز کے قریب گاڑیاں پانی میں بہنے لگیں جن میں موجود افراد کو زندہ نکال لیا گیا، تاہم چند افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کئی جگہوں پر سائن بورڈ بھی زمین بوس ہو گئے، صناعیہ قدیم میں نشیبی علاقہ ہونے کی وجہ سے پانی بھر گیا جس میں پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 روز تک موسم غیر یقینی رہے گا جب کہ آئندہ دنوں میں منطقہ شرقیہ اور تبوک ریجن میں بھی شدید بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے