چین کے 15رکنی پارلیمانی وفد نے پارلیمنٹ کا دورہ کیا

اسلام آباد: وفد نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے مابین مثالی دوستی باہمی احترام و اعتماد اور مضبوط اسٹرٹیجک شراکت داری اور معاشی تعاون کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔
ملاقات میں چینی وفد کی جانب سے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھانے پر چینی پارلیمنٹ اور حکومت کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔
اس موقع ہر چینی کمیٹی کے وائس چیئرمین زانگ شونزیان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے اپنا اسٹرٹیجک شراکت دار سمجھتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادتیں دوطر فہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
جس پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین سدا بہار دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اُتری ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں میں فروغ کے ذریعے دوستی کے اس رشتے کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔
چینی وفد کی جانب سے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھانے پر چینی پارلیمنٹ اور حکومت کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔
اس موقع ہر چینی کمیٹی کے وائس چیئرمین زانگ شونزیان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے اپنا اسٹرٹیجک شراکت دار سمجھتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادتیں دوطر فہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
جس پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین سدا بہار دوستی ہمیشہ ہر آزمائش پر پوری اُتری ہے، دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں میں فروغ کے ذریعے دوستی کے اس رشتے کو مزید مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے