میڈیا ٹرائل, کرنے ,پر, تحریک استحقاق لانے ,کا مطالبہ

میڈیا ٹرائل کرنے پر تحریک استحقاق لانے کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شروع ہوا جس میں اپوزیشن نے ڈی جی نیب کی جانب سے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹریو میں ارکان اسمبلی کا میڈیا ٹرائل کرنے پر تحریک استحقاق لانے کا مطالبہ کیا

 

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب چیرمین کی ہدایت پر ایک نیب افسر ارکان کا میڈیا ٹرائل کررہا ہے، جو باتیں نیب افسر کر رہا ہے وہی وزرا بھی کرتے ہیں، ہم احتساب چاہتے ہیں لیکن ان لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے جوحکومت سے تنخواہ لیتے ہیں، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ تفتیشی ادارے کسی کوبےعزت نہیں کریں گے، لہذا نیب افسر کے خلاف تحریک استحقاق لی جائے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ اگر ممبران کی میڈیا ٹرائل کا اجازت دی تویہ سلسلہ جاری رہے گا، کیا اب نیب کی یہ پالیسی ہے کہ وہ صرف میڈیا ٹرائل کریں گے جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ تحریک استحقاق کی فائل آئے گی تو اس پر قانونی رائے لوں گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی کو ایم این اے ہونے کی وجہ سے چھوٹ نہیں دی جاسکتی، تحریک استحقاق کا ہتھیار استعمال کرکے کیس پر اثرانداز ہونا درست نہیں، ایسے کیس پر تحریک استحقاق لانا قانون کے خلاف ہوگا، اپوزیشن اسپیکرکو ڈکٹیٹ نہ کرے جب کہ اپوزیشن لیڈر نے وزیر قانون کے اعتراض کے باوجود نیب کیس پر تقریر کی۔

یہ بھی پڑھیں

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

اسلام آباد: اعلامیے میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے