پاکستان, اور, بھارت ,میں کوچنگ, آگ سے کھیلنے کے, مترادف
Australia's coach Mickey Arthur stands in the nets ahead their first test cricket match against New Zealand at the Gabba in Brisbane in this November 30, 2011 file photo. Australia media reported on June 24, 2013 that Arthur has been sacked as coach of the national cricket side just two weeks ahead of the start of the Ashes series against England. REUTERS/Jason O'Brien/Files (AUSTRALIA - Tags: SPORT CRICKET HEADSHOT)

پاکستان اور بھارت میں کوچنگ آگ سے کھیلنے کے مترادف

ابو ظبی: پاکستانی ہیڈ کوچ نے ایک خلیجی اخبار سے بات چیت کے دوران کہاکہ پاکستان اور بھارت میں کوچنگ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، مجھے تنقید سے کوئی مسئلہ نہیں، یہ کھیل کا حصہ ہے

پاکستان ٹیم کے ساتھ تیسرا سال ہے اور میں اپنی ذمہ داری سے بدستور لطف اندوز ہورہا ہوں، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان آنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار نہیں تھا بلکہ میں نے یہ ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی، میں ہمیشہ یہ کہتا ہوں کہ اگر آپ نے جنوبی ایشیائی ٹیم کی کوچنگ نہیں کی تو سی وی ادھوری ہے۔
ورلڈ کپ کے حوالے سے مکی آرتھر نے کہاکہ 1، 2 پوزیشنز میں ردوبدل ہوسکتا ہے، ہم اسی برانڈ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں جوکھیلنا چاہتے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ہی ہم میگا ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کرچکے ہیں۔
مکی آرتھر نے کہاکہ میرے لیے سب سے بڑا چیلنج ڈریسنگ روم میں شفافیت لانا تھا، جب بھی ہم ایک ٹیم کی طرح کھیلے فتح حاصل کی، ماحول کافی دوستانہ اور ہر کوئی دوسرے کی کامیابی سے خوش ہوتا ہے، مگر یہ بھی ہے کہ ہر وقت ڈریسنگ روم میں سکون نہیں ہوتا بلکہ کبھی کبھی صورتحال کو سنبھالنا کافی مشکل بھی ہوجاتا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اپنی پوزیشن کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہوں، کسی کو ٹیم سے باہر ہونے کا پیغام دینا آسان نہیں مگر ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
مکی آرتھر نے مزید کہاکہ سرفراز احمد کے ساتھ مل کرچلنے سے میرا کام آسان ہوگیا، میں ابھی سے دورئہ جنوبی افریقہ اور ورلڈ کپ کی منصوبہ بندی میں مصروف ہوں،اس وقت جو ٹاسک ہاتھ میں ہے وہ سرفراز دیکھ رہا ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اپنے خیالات شیئر کرتے رہتے اور اس سے چیزیں آسان ہوجاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

دال چاول اور پاستا، ہیڈ کوچ مصباح نے کھلاڑیوں کی مرغن غذائیں بند کردیں

مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستانی کرکٹ میں فٹنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے