پرتشدد احتجاج ,کے واقعات متاثرہ, افراد کی, داد رسی, کا فیصلہ

پرتشدد احتجاج کے واقعات متاثرہ افراد کی داد رسی کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے جب کہ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو معاوضہ پیکج تیار کرنے کی بھی ہدایت

حالیہ احتجاج کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کے خلاف متعدد مقدمات درج کرتے ہوئے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے 31 اکتوبر کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کے احکامات کے بعد مذہبی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاج کیا۔
مظاہرین نے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور بعدازاں حکومت اور مذہبی جماعت کے درمیان ایک معاہدے کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پرویزمشرف نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ میرا بیرون ملک علاج جاری ہے، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے