وزیراعظم سیمت دیگر سیاست دانوں ,کی ہندو برادری, کو ,دیوالی پر, مبارکباد

وزیراعظم سیمت دیگر سیاست دانوں کی ہندو برادری کو دیوالی پر مبارکباد

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے، یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سامنے رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کے تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔
علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی دیوالی پر ہندوبرادری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہندو برادری پاکستان میں برابر کے شہری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرمسلموں نے پاکستان کے قیام، دفاع، تعمیر اور ترقی میں خدمات انجام دی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے ایک جاری بیان میں کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) غیرمسلم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری دیوالی کا تہوار منارہی ہے اور ہندو دیوالی یا دیپ والی کو خوشیوں اور روشنیوں کے تہوار کے طور پر مانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے