عافیہ صدیقی, نے, وزیر اعظم عمران خان کو, خط لکھا

عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا

اسلام آباد: امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے

خط عافیہ صدیقی نے گزشتہ ماہ ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل کو اس وقت دیا جب وہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے ٹیکساس کی جیل پہنچے تھے۔
خط میں عافیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی، عمران خان ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے، مجھے اغوا کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا، میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں وزیر اعظم میری مدد کریں۔
عافیہ صدیقی نے خط میں عمران خان کو مزید پیغام دیا کہ وہ اپنے اردگرد موجود منافقوں سے ہوشیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ ختم, کرنے کی, دھمکی دی ,جو سنگین, غلطی ہوگی

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے