وزیر اعظم کو دھرنے میں شر پسندی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر بریفنگ

وزیر اعظم کو دھرنے میں شر پسندی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر بریفنگ

اسلام آباد:  گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج اور دھرنے کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شرپسندی میں ملوث شناخت کیے گئے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت مسلسل صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

شرپسند افراد کی گرفتاری کے لیے وزارت دفاع سے بھی مدد لی جا رہی ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے حکام سوشل میڈیا پر تلاش کا کام کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خادم رضوی کا اکاؤنٹ بھی معطل ہے۔ شر پسندوں کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کو جاری کی گئیں۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تصاویر اور فوٹیجز کی مدد سے کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم کو دھرنے میں شر پسندی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سے کوئٹہ اور مالاکنڈ میں اب تک ایسے 9 اکاؤنٹس کی نشاندہی

کراچی سے کوئٹہ اور مالاکنڈ میں اب تک ایسے 9 اکاؤنٹس کی نشاندہی

اسلام آباد: محکمہ ٹیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایف بی آر نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے