اسپیس شپ کی, ڈرائیونگ ,فواد چوہدری, خود کرنے کے ,چکر میں
Px30-040 ISLAMABAD: Nov30 – Minister of State for Information and Broadcasting Maryam Aurangzeb talks to media persons outside the Supreme Court of Pakistan after hearing of the Panamagate case. ONLINE PHOTO by Waseem Khan

اسپیس شپ کی ڈرائیونگ فواد چوہدری خود کرنے کے چکر میں

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے کہا وفاقی وزیر اطلاعات عادت سے مجبور ہیں، پاکستانی عوام 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیے بغیر انہیں خلاء میں جانے نہیں دے گی

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اس قسم کے بیانات دے کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں پتہ ہونا چاہیے ان کے بیانات کی سچائی کا عوام کو پتہ چل چکا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو خلا میں جانے کی بات نہیں کرنی چاہیے وہ اپنے وعدے پورے کریں، 100 دن مکمل ہونے والے ہیں، مہنگائی کا بم پاکستان کے عوام پر گرایا گیا ہے، بزنس کمیونٹی اور چھوٹے بڑے کاروباری لوگوں کو دشواری ہے۔
ترجمان (ن) لیگ نے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈال کر پچھلی حکومت پر ڈال رہے ہیں، مہنگائی کا بوجھ موجودہ حکومت کی وجہ سے ہے، فواد چوہدری مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں توجہ ہٹانے نہیں دی جائیگی۔
فواد چوہدری کے خلا میں سیاستدانوں کے بھیجے جانے سے متعلق بیان کی گونج قومی اسمبلی میں بھی سنی گئی جہاں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ہم فسادی نہیں امن پسند ہیں، ہم نے ہڑتالیں نہیں کیں، یہ کنٹینر پر چڑھتے تھے ہم انہیں اتار کر لاتے تھے، حکومتی بینچز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا فسادیوں کو خلاء میں بھیجا جائے اور واپس نہ آنے دیا جائے، کتنی اچھی بات کی گئی، اس طرح تو اُس طرف کا ایوان خالی ہوجائے گا کیونکہ سارا فساد تو انہوں نے شروع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے