ضلع آواران کے مین بازار میں دھماکا

ضلع آواران کے مین بازار میں نئے اڈے کے قریب اچانک زور دار دھماکے کے آواز سنی گئی اور علاقے سے دھویں کے بادل بھی اٹھتے دکھائے دینے لگے ۔ دھماکے کی خبر ملتے ہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ریسکیو اہلکار بھی جائے حادثہ سے زخمیوں اور مرنے والوں کو ہستپال منتقل کرنے میں مصروف ہیں ۔

دھماکے کے بعد موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 13زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان, میں ہر سال تھیلیسیمیا, کے 2 ہزار, نئےکیسز سامنے, آرہے ہیں

بلوچستان میں ہر سال تھیلیسیمیا کے 2 ہزار نئےکیسز سامنے آرہے ہیں

کوئٹہ: صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے کیسز کے باعث ایک خاندان کے چار افراد بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے