دھرنا مظاہرین, کے خلاف, کارروائی, کی, رپورٹ پیش, کردی گئی

دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کردی گئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کو دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 5000 سے زائد شرپسند عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں

ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ میں ہے اور وزارت دفاع سمیت تمام اداروں سے مدد لی جارہی ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے حکام سوشل میڈیا پر نامناسب مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کروادیا گیا ہے، شرپسندوں کی شناخت کے لیے ویڈیوز اور تصاویر بھی مشتہر کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا

اسلام آباد: اعلامیے میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے