معاہدے کی خلاف ورزی کو فوری طور, پر روکا, نہ تو سخت, مزاحمت کی, جائے گی

معاہدے کی خلاف ورزی کو فوری طور پر روکا نہ تو سخت مزاحمت کی جائے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےگزشتہ دنوں مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیے گئے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ اس طرح کے مظاہروں اور احتجاجی دھرنوں کا مستقل بنیاد پر حل نکالا جانا چاہیے

تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر محمد افضل قادری کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مذکورہ معاملے میں وفاقی وزیر کے خلاف عدالت میں قانونی کارروائی کے استعمال کا حق موجود ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ‘حکومت اور ان کی جماعت کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کو فوری طور پر روکا نہ گیا’ تو سخت مزاحمت کی جائے گی۔
وہ تمام لوگ جنہوں نے مذاکرات میں شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کیے تھے خبردار رہیں کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی (تنظیم کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات کا اندراج) کو برداشت نہیں کی جائے گی۔
پیر محمد افضل قادری کا کہنا تھا کہ ‘ٹی ایل پی کے کارکن اور رہنما شہادتوں کی نیت سے سڑکوں پر دوبارہ آجائیں گے، وہ کسی سے خوف زدہ نہیں’۔
انہوں نے کارکنوں کو دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد سچائی سامنے لائی جائے گی۔
بعد ازاں رات دیر گئے ٹی ایل پی کی جانب سے جاری کیے جانے والے پیغام میں دعویٰ کیا گیاکہ وہ کارکنوں کی گرفتاریوں پر پنجاب حکومت سے بات چیت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ ختم, کرنے کی, دھمکی دی ,جو سنگین, غلطی ہوگی

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے