امریکی نائب وزیر خارجہ آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی

امریکی نائب وزیر خارجہ آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز آج  ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز 6 نومبر کو پاکستان کے دورے پر پہنچیں گی۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ ایلس ویلز سینئر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ہی کڑی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایلس ویلز وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کریں گی۔

خیال رہے کہ ایلس ویلز نے رواں برس جولائی میں بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دوران انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

امریکہ ایٹمی معاہدے کو کمزور نہیں کر سکتا۔ ایران

یہ بھی پڑھیں

سعودی وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے سوال پر بھارتی صحافی کا منہ بند کرا دیا

سعودی وزیرِ خارجہ نے کشمیر کے سوال پر بھارتی صحافی کا منہ بند کرا دیا

نئی دہلی: سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے، سعودی وزیرِ خارجہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے