اپوزیشن, لیڈر کو جاسوسی, کے, الزام میں, عمر قید کی سزا
Bahraini men hold placards bearing the portrait of Sheikh Ali Salman, head of the Shiite opposition movement Al-Wefaq, during a protest on May 29, 2016 against his arrest, at Al wefaq headquarter building, in the village of Zinj on the outskirts of the capital Manama. / AFP PHOTO / MOHAMMED AL-SHAIKH

اپوزیشن لیڈر کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا

بحرین:  تین رکنی ایپلٹ کورٹ نے اپوزیشن جماعت الوفاق موومنٹ کے رہنما شیخ علی سلمان، شیخ حسن سلطان اور علی الاسود کو عمر قید کی سزا سنائی

رواں سال جون میں ہائیکورٹ نے تینوں رہنماؤں کی جاسوسی کے مقدمے میں رہائی کے احکامات جاری کیے تھے جس کے خلاف ایپلٹ کورٹ میں سماعت ہوئی۔
پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق حکومت نے قطر سے تعلقات رکھنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جب کہ تین رکنی بینچ نے تینوں رہنماؤں کو ملک کے خلاف اقدامات کرنے پر سزا سنائی۔
سزا پانے والے تینوں اپوزیشن رہنما عمر قید کی سزا کے خلاف عدالت سے رجوع کا حق رکھتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شیخ علی سلمان ایک دوسرے مقدمے میں 4 سال قید کی سزا بھی کاٹ رہے ہیں۔
بحرین سمیت سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2017 میں قطر سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو قطر جانے اور کسی بھی قسم کے رابطے رکھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر: حریت قیادت کی اپیل پر احتجاج، قابض فوج کی فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی

مقبوضہ کشمیر: حریت قیادت کی اپیل پر احتجاج، قابض فوج کی فائرنگ سے کئی مظاہرین زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور کرفیو کے باوجود گھروں میں نظربند حریت قیادت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے