چیف جسٹس, کی, صحت, پہلے, سے بہتر, ہے

چیف جسٹس کی صحت پہلے سے بہتر ہے

اسلام آباد: چیف جسٹس کو دل میں تکلیف پر گزشتہ روز راولپنڈی میں ادارہ برائے امراضِ قلب میں داخل کیا گیا تھا

طبی معائنے میں دل کی ایک شریان بند پائی گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی اینجیو پلاسٹی کے ذریعے بند شریان کو کھول دیا تھا۔
آج صبح چیف جسٹس کو ہسپتال میں ہلکا پھلکا ناشتہ کروایا گیا جس کے بعد ان کا دوبارہ تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
تفصیلی معائنے کے بعد چیف جسٹس کو چہل قدمی کروائی گئی اس سے قبل سربراہ آْر آئی سی جنرل ریٹائر اظہر کیانی نے بھی ان کا معائنہ کیا تھا۔
ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی چیف جسٹس کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور ان کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بھی نارمل ہے۔
ہسپتال سے گھر روانگی سے قبل چیف جسٹس نے صحافیوں سے سلام دعا کی اور غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔
چیف جسٹس نے اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صحت ٹھیک ہے کل سے دوبارہ کام شروع کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے