کراچی شہر سے روزانہ 17 ہزار ٹن کچرہ اٹھايا جاتا ہے

کراچی: وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زير صدارت کچرے کے ذریعے بجلی کی پيداوار سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سعيد غنی، مرتضی وہاب اور ديگر حکام نے شرکت کی

اس موقع پر وزيراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہميں کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، ہميں صوبے ميں توانائی بحران پر قابو پانا ہے، اگر يہ دونوں کام کرليے تو بڑی کاميابی ہوگی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر سے روزانہ 17 ہزار ٹن کچرا اٹھايا جاتا ہے، 50 ہزار ٹن کچرا روزانہ پلانٹ کو ملے تو 50 ميگا واٹ بجلی پيدا کرنے والا پلانٹ لگ سکتا ہے، 50 ميگاواٹ کے 5 پاور پلانٹ لگائے جاسکتے ہيں اور اس منصوبے سے 250 ميگا واٹ بجلی پيدا ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعيد غنی کو ہدايت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سولڈ ويسٹ منيجمنٹ اس حوالے سے منصوبہ بندی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے