اس, وقت, ہم نے 7 نشستوں, پر کامیابی حاصل کی اور 6 نشستوں, پر, شکست

اس وقت ہم نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور 6 نشستوں پر شکست

میانمار : ریاستی سربراہ آنگ سانگ سوچی نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں انہیں 6 حلقوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جو تنازعات میں گھری حکومت کے لیے موزوں صورت حال نہیں

آنگ سان سوچی اور اس کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے فوجی حکمرانی کے دہائیوں بعد 2015 میں انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کر کے حکومت بنائی تھی۔
ان کا دور تنازعات میں گھرا ہوا ہے جس میں کیچن اور شین سمیت کئی ریاستوں میں خانہ جنگی اور سنگین صورت حال اور لسانی گروہوں سےفوج کے امن مذاکرات شامل ہیں۔
آنگ سان سوچی کو ملک کے ایوان بالا اور ایوان زیریں کے علاوہ علاقائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
این ایل ڈی کے ترجمان ڈاکٹر مایو نیونٹ کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت ہم نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی اور 6 نشستوں پر شکست ہوئی ہے’۔
جن 6 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ان میں سے 4 نشسیں اس سے قبل ان کے پاس تھیں۔
یونین الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم غیر حتمی نتائج کے مطابق فوجی اتحاد میں شامل یونین سولیڈیریٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (یو ایس ڈی پی) نے این ایل ڈی کو 3 حلقوں میں شکست دی۔
ضمنی انتخابات میں کئی نشستوں میں ووٹرز کا پلڑا لسانی جماعتوں کے حق میں بھی گیا ہے جبکہ ریاست رخائن کی ریاستی یاتھیدونگ میں عوام نے اپنا ووٹ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث بدھسٹ لسانی گروپ کی حمایت کرنے والے مشہور سیاست دان کے بیٹے کو دیا ہے۔
ڈاکٹر مایو نیونٹ کا کہنا تھا کہ ان 6 نشستوں میں ان کی جماعت کی ناکامی کی وجہ لسانی گروہوں اور حکومت کے لیے کام کرنے والے افرد میں ان کی ناپسندیدگی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے سنا تھا کہ لسانی گروہ امن عمل کے حوالے سے ہماری کارکردگی پر خوش نہیں ہیں’

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار

اوٹاوا: مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بعد کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے