پرتشدد احتجاج, کرنے,والوں کے خلاف بڑے, پیمانے, پر کریک ڈاؤن

پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے علی الصبح پانچ سو مظاہرین کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے۔ پولیس نے توڑ پھوڑ میں ملوث 30 افراد کی نشاندہی کرلی ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ نے 18 افراد کو جیل بھجوا دیا ہے

لاہور میں رات گئے پولیس نے پرتشدد احتجاج کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا اور تحریک لبیک کے زیر حراست کارکنوں کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا، شمالی چھاؤنی، ڈیفنس، سول لائن، تھانہ کوٹ لکھپت میں نامزد اور سیکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ تھانہ سول لائن میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر بھی سیل کردی گئی ہے۔
ادھر شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور شریف میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پنڈ دادن خان میں بھی تحریک لبیک کے 27 نامزد اور 20 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے