قومی بچت اسکیم میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا انکشاف

اسلام آباد: کچھ افراد کے 10 سالہ سرٹیفکیٹ کی میچیورٹی پر ہوا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ادارے کے ملازمین نے 10 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رقم اپنے ذاتی اور اہلِ خانہ کے اکاؤنٹس میں منقل کی جبکہ مزید 10 کروڑ روپے نکالنے کا سلسلہ جاری تھا

اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ قومی بچت کے ڈائریکٹر برائے انسانی وسائل ندیم اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ادارے میں اب تک کا سب سے بڑا فراڈ ہوسکتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سے 16 سال کے عرصے میں دھوکہ دہی کے محض 3 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
سی ڈی این ایس کے ڈائریکٹر جنرل ارشد محمود نے اس بات کی تصدیق کی کہ قومی بچت ادارے کے ایک عہدیدار سمیت کچھ اہلکاروں پر مشتمل گروہ بہت منظم طریقے سے فراڈ کے ذریعے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے میں ملوث تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان افراد کے زیادہ تر منتقل کیے گئے فنڈز واپس نکلوالیے گئے ہیں اور یہ معاملہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سپرد کیا جاچکا ہے جبکہ مزید کسی فراڈ سے بچنے کے لیے تمام تر ریکارڈ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی نظام کو بہتر بنانے اور اس کی خود کاری میں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے کسی واقعے کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جاسکے، قومی بچت کا ادارہ جرم اور بدعنوانی سے پاک ہونا چاہیے کیوں کہ یہاں عموماً غریب اور نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی سادگی کی وجہ سے دھوکے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ ختم, کرنے کی, دھمکی دی ,جو سنگین, غلطی ہوگی

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے