پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا
Pakistan's Shadab Khan (R) and Sarfraz Ahmed (C) celebrate the wicket of Colin de Grandhomme (L) during the second Twenty20 international cricket match between New Zealand and Pakistan at Eden Park in Auckland on January 25, 2018. / AFP PHOTO / MICHAEL BRADLEY

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

دبئی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

قومی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے، آسٹریلیا کو0-3 سے زیر کرنے کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کردیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، قومی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے کیوی کپتان کین ولیمسن کے سوا کوئی  بیٹسمین جم کر نہیں کھیل سکا،  ولیمسن 60 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ اوپنر فلپس نے 26 رنز کی باری کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے، کولن منرو 2، گرینڈ ہومے 6،چیپمین 2، ٹیلر 7سیفرت صفر،ساؤتھی صفر، فرگوسن اور رینس ایک ایک بناکر آؤٹ ہوئے  جب کہ سوڈھی 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر شاداب خان نے  سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل  کیں،عماد وسیم اور وقاص مقصود نے 2،2اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں  قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا، انِ فارم بیٹسمین بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار باری کھیلتے ہوئے 79 رنز بنائے، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز رفتار 1000 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا  جب کہ گزشتہ میچ میں وکٹر اسٹروک کھیلنے والے محمد حفیظ  53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

فخر زمان  نے 11، شعیب ملک نے 19 اور آصف علی نے 2 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے  گرینڈ ہومے نے 2اور فرگوسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی پولیس کی کارروائیاں10 ملزمان کو گرفتار

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

آسٹریلیا میں‌ موجود فاسٹ بولرنسیم شاہ والدہ کے جنازے میں‌ شرکت نہ کرسکے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے