کراچی پولیس کی کارروائیاں10 ملزمان کو گرفتار

کراچی :  پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے شہر قائد سے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر دُعا ہوٹل کے قریب کلری پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کرلیا گیا۔
حیدری پولیس نے چار اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ، مسروقہ موٹرسائیکل، موبائل فونز، نقدی ودیگر قیمتی سامان برآمد کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

سکھن پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تین ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے چرس، اسلحہ اور نقدی برآمد کیں۔

رضویہ پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتی کے دوران شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ تعلیم ,کے افسران, درست رپورٹ نہ, دے, سکے

محکمہ تعلیم کے افسران درست رپورٹ نہ دے سکے

کراچی:عالمی بینک اور محکمہ تعلیم سندھ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے