پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان تیسرا T20 آج کھیلاجائےگا

پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان تیسرا T20 آج کھیلاجائےگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جا ئے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچز میں کامیابی حاصل کرکے لگاتار 11 ٹی ٹوینٹی سیزیز جیتنے کا نیا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نے پہلے دو میچز میں 2رنز اور دوسرے میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 8 ٹی ٹونٹی میچ جیتے ہیں، جب کہ اب نویں میچ پر بھی شاہینوں کی نظریں مرکوز ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیزیز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچزپرمشتمل سیریز یو اے ای میں ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو 7 وکٹوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے