شاہ رخ خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا تحفہ

شاہ رخ خان کا اپنی سالگرہ پر مداحوں کو فلم ’زیرو‘ کے ٹریلر کا تحفہ

ممبئی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم ’زیرو‘ کا ٹریلر ریلیز کرکے مداحوں کو تحفہ دے دیا۔

بالی ووڈ میں بادشاہ کے نام سے شہرت پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور کافی عرصے سے وہ کوئی سپرہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی نئی فلم ’زیرو‘ کو ان کے فلمی کیرئیر میں کافی اہمیت دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی میڈیا میں آج کل ان کی نئی فلم کے چرچے ہیں جس کا ٹریلر آج جاری کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر پرستاروں کو  اپنی فلم’زیرو‘ کے ٹریلر کا تحفہ دیں گے، شائقین بے چینی سے ان کی سالگرہ کاانتظار کررہے تھے اور طویل انتظار کے بعد آج کنگ خان نے اپنی فلم’زیرو‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔

دوسری جانب ہر سال کی طرح اس سال بھی شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر ان کےچاہنے والوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، گزشتہ رات کنگ خان نے اپنے گھر کے باہر موجود مداحوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیااور رات کوہی اپنی اہلیہ اور گھر والوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا جشن منایا۔ کنگ خان کی سالگرہ پر مداحوں کے ساتھ بالی ووڈ اسٹارز نے بھی ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘میں شاہ رخ خان پستہ قد کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھائی دیں گے جب کہ ان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گی جب کہ بالی ووڈ سلطان سلمان خان بھی مختصر کردار میں فلم کا حصہ ہیں۔ فلم 21  دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

کنگ خان سے ملنے کیلیے مداح نے اپنی کلائی کاٹ لی

یہ بھی پڑھیں

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی

  ممبئی:  بالی ووڈ اداکارانوپم کھیرنے بھی پاکستان کی حمایت پرنوجوت سنگھ سدھو کے لیے دل کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے