لگاتار گیارہویں سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے: وزیراعظم

لاہور: ٹیم نے ثابت کیا ٹی 20 میں نمبر ون رینکنگ رکھنے کی مستحق ہے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کی مسلسل گیارہویں سیریز میں کامیابی پر کہا ہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں کامیابیاں حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں

احسان مانی نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم مستقبل میں بھی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی، کپتان، کوچنگ اسٹاف، کھلاڑیوں سے تعاون جاری رکھیں گے۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی 100 فی صد ٹی 20 ٹیم نے 100 فی صد نتائج دئیے ہیں، سرفراز، مکی آرتھر تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا، لگاتار گیارہویں سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

پی سی بی نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے آزاد ماہرین کا پینل بنادیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایسوسی ایشن کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کے لیے تین رکنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے