امریکی صدر ٹرمپ کا پناہ گزینوں کو گولی مارنےکا حکم

امریکی صدر ٹرمپ کا پناہ گزینوں کو گولی مارنےکا حکم

امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ سرحدی فورسز پر پتھراؤ کرنے والے پناہ گزینوں کو گولی ماردی جائے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب  کرتے ہوئےکہا کہ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا تو انہیں براہ راست گولی ماردی جائے گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پناہ گزین امریکی امیگریشن قانون اور نظام میں موجود سقم کا فائدہ اُٹھا رہے ہیں اس لیے وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو ایسے ایگزیکیٹو آرڈر کی تیاری کا حکم دیا ہے جس سے قانونی سقم کو دور کرکے پناہ گزینوں کی نقل و حرکت کو محدود اور امریکا میں داخلے کو مشکل بنادیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر اس تنازع کو ہوا دے رہے ہیں جس سے امریکی قوم پرستوں کی ہمدردی و حمایت حاصل کی جائے جبکہ ان کی تقاریر سے امریکا میں تعصب اور نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں صدر ٹرمپ کی متنازعہ اور نفرت آمیز تقاریر سے متاثرایک شخص نے امریکی صدر باراک اوباما اور ہیلری کلنٹن سمیت صدرٹرمپ کے مخالفین کو پارسل بم بھیجے تھے۔

ایرانی تیل پر مکمل پابندی عائد نہیں کرسکتے، امریکا کا اعتراف

یہ بھی پڑھیں

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے