کویت، شاہی خاندان کے شہزادے انتقال کرگئے، سعودی عرب کا اظہار تعزیت

کویت، شاہی خاندان کے شہزادے انتقال کرگئے، سعودی عرب کا اظہار تعزیت

کویت: کویتی شاہی خاندان کے شہزادے الشیخ سلمان بن محمد سلمان الحمود جمعرات کی صبح حرکت قبل بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور محمد بن سلمان نے کویت کے شاہی خاندان کے فرد کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا۔

ولی عہد شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ’سلمان بن حمود کی وفات مسلم دنیا کے لیے بہت بڑے صدمے کا باعث ہے، اُن کے بعد ایک بڑا خلا پیدا ہوجائے گا جو شاید ہی کبھی بھرا جاسکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الشیخ سلمان بن حمود الصباح کی وفات سے کویت ہی نہیں بلکہ عرب دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کی اور دونوں رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

سعودی حکام نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مصر میں مسیحیوں کو مقدس مقام پر لے جانے والی بس پر فائرنگ

یہ بھی پڑھیں

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا میں یورپی مصنوعات اب مزید مہنگی ہوجائیں گی کیونکہ امریکی حکومت کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے