ملک کی بہادر بیٹی کو شاندار خراج تحسین

پاکستانی ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’ایک تھی مریم‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس کے ذریعے قوم کی بہادر بیٹی مریم مختار کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس ٹریلر میں مریم مختار کی زندگی پیش کی گئی جو اپنے خوابوں کو پورا کرتے ہوئے پاکستان کی فائٹر پائلٹ بنتی ہیں۔ 

ٹریلر میں مزید دکھایا گیا کہ ان کی والدہ ان کی سب سے بڑی سپورٹ تھیں جن کی وجہ سے مریم ہر مشکل کو پار کرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچی۔یاد رہے کہ 23 سالہ مریم مختار اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔اس فلم میں صنم بلوچ مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گی۔مریم مختار کے لیے خراج تحسین کے طور پر بنائی جانے والی یہ فلم 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر ریلیز کی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

اداکار شان ڈالر کے بائیکاٹ کے لیے میدان میں آگئے

کراچی:  اداکار شان شاہد روپے کی ریکارڈ بے قدری کی وجہ سے ڈالر کے بائیکاٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے