پاکستانی, کی نامور, شیف فاطمہ علی

پاکستانی کی نامور شیف فاطمہ علی

گزشتہ سال امریکی ٹیلی ویژن سیریز ’ٹاپ شیف‘ میں جلوہ گر ہونے کے بعد شہرت ملیجس کے بعد اب وہ نامور امریکی کامیڈین اور میزبان ایلن ڈی جینرس کے شو دی ایلن شو پر جلوہ گر ہوئیں

فاطمہ علی میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور اس شو پر انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح اس مرض سے نمٹ رہی ہیں۔
29 سالہ فاطمہ نے حال ہی میںایک مضمون تحریر کیا، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اس مرض کے باعث ان کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے۔
اس ایک سال میں وہ دنیا بھر میں ہر جگہ کے کھانے کا ذائقہ چکھنا چاہتی ہیں۔
فاطمہ کے اس جوش نے ایلن کو مجبور کیا کہ وہ انہیں اپنے شو پر مدعو کریں۔
شو کے دوران فاطمہ نے ایلن کو بتایا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ دنیا بھر کا دورہ کریں، بہترین ریسٹورنٹ میں کھانا کھائیں۔
فاطمہ علی کے دوست ان کے لیے ’گو فنڈ می‘ نامی پیج بھی بنا چکے ہیں، جہاں لوگ ان کے لیے فنڈز جمع کررہے ہیں۔
تاہم ایلن نے انہیں ایک ایسا سرپرائز دیا جس سے فاطمہ کو انہیں اس فنڈز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ایلن نے اس شو کے دوران فاطمہ کو 50 ہزار ڈالر کا چیک دے کر حیران کردیا جو کہ 67 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
یاد رہے کہ فاطمہ علی ٹاپ شیف شو کے سیزن 15 کا حصہ بنیں
اس شو کے فوری بعد ان میں ہڈی کے ایک غیر معمولی کینسر کی تشخیص ہوئی۔
کیمیائی علاج سے ان کی صحت میں بہتری آئی تاہم رواں سال ستمبر میں یہ مرض مزید بڑھ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے