81 ہزار افراد کے ذاتی فیس بک پیغامات فروخت کیلئے پیش

اب حال ہی میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کے ذاتی پیغامات انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے موجود ہیں

ہزاروں افراد کی فیس بک کے ذریعے کی جانے والی خفیہ گفتگو ان کی لاعلمی میں فروخت کی جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کم از کم 81 ہزار افرادکے نجی پیغامات آن لائن فروخت کے لیے میسر ہیں جن میں زیادہ تر صارفین کا تعلق امریکا، برطانیہ، روس،یوکرین، اور برازیل سے ہے۔
اس کاروبار میں شریک ایک شخص نے بی بی سی کو بتایا کہ اس کے پاس تقریباً 12 کروڑ اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں جنہیں وہ فروخت کررہے ہیں۔
مذکورہ ہیکرز نے فی اکاؤنٹ تقریباً ڈیڑھ روپے کے عوض معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی ، یہ معاملہ پہلی بار رواں برس ستمبر میں منظر عام پر آیا تھا جب ایک شخص نے ’ایف بی سیلر‘ کے نام سے ایک انگریزی فورم پر پوسٹ کی۔
پوسٹ میں اس کا کہنا تھا کہ ’ہم فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی ذاتی معلومات فروخت کرتے ہیں اور ہمارے پاس 12 کروڑ اکاؤنٹس کا ڈیٹا ہے۔
مذکورہ دعوے پر جب ایک سائبر سیکورٹی کمپنی نے اس کا جائزہ لیا تو یہ انکشاف سامنے آیا کہ 81 ہزار سے زائد لوگوں کے نجی پیغامات نمونے کے طور پر آن لائن پوسٹ کیے گئے تھے۔
اس کے ساتھ مزید ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی دستیاب تھیں جس میں ان کے ای میل ایڈریس، فون نمبرز بھی شامل تھے، جو ہوسکتا ہے ان صارفین کی ہوں جنہوں نے اس معلومات کو پوشیدہ نہ رکھا ہو۔
بی بی سی نے ان 81 ہزار میں سے 5 لوگوں سے رابطہ کیا جن کے ذاتی پیغامات آن لائن پوسٹ کیے گئے تھے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پیغامات انہی کے بھبیجے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا نے یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیکس نافذ کردیا

امریکا میں یورپی مصنوعات اب مزید مہنگی ہوجائیں گی کیونکہ امریکی حکومت کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے