سلمان خان اور منی ایک بار پھر فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی منی ہرشالی ملہوترا ایک بار پھر ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی جوڑی نے فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے اور فلم نے باکس آفس پرکئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے جب کہ فلم میں دونوں کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا جس کے بعد ایک بار پھر یہ جوڑی جلوے بکھیرنے کو تیار ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر کبیر خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان اور ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی جوڑی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے گی جب کہ ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پرفلم کے سیٹ پر سلو میاں کے ساتھ  کی تصاویر پوسٹ کیں ہیں۔

3

واضح رہے کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل چینی اداکارہ ژو ژو مرکزی کردار ادا کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

نصرت فتح علی خان نے 16 سال کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے