نئے, معاہدوں اور, مفاہمت, کی یاداشت پر دستخط

نئے معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

بیجنگ: معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط، وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے دوران کیے گئے جہاں وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستانی وفد جبکہ ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے چینی وفد کی قیادت کی

پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وفاقی وزراء خسرو بختیار، شیخ رشید اور علی زیدی بھی موجود تھے۔
دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سمیت چینی کابینہ کے اراکین بھی مذاکرات کے دوران چینی وفد کا حصہ تھے۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
دونوں ممالک کے درمیان جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ، ائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی سائنس اکیڈمی، اسلام آباد پولیس اور بیجنگ پولیس کے درمیان تعاون، زراعت اور اقتصادی و تکنیکی تعاون سے متعلق معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان جن مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ان میں پاک چین وزرائے خارجہ کی سطح کے تذویراتی مذاکرات، پاکستان سے غربت کے خاتمے اور جنگلات، ارضیات سائنس اور الیکٹرونکس مواد کے تبادلے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
ملاقات سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کو گرینڈ ہال میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، چینی مسلح افواج کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی اور اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ طاس معاہدہ ختم, کرنے کی, دھمکی دی ,جو سنگین, غلطی ہوگی

سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دی جو سنگین غلطی ہوگی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوپلوامہ حملے کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے