شرعی کاروبار, کرنے, کیلئے ایس ای سی پی کی, اجازت لازمی قرار

شرعی کاروبار کرنے کیلئے ایس ای سی پی کی اجازت لازمی قرار

اسلام آباد: شریعہ گورننس ریگولیشن آئین پاکستان کے آرٹیکل 38 ایف کی روشنی میں نافذ کیے گئے جس کے تحت کسی بھی قسم کا شرعی کاروبار کرنے کے لیے ایس ای سی پی کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے

اعلامیے کے مطابق بلا اجازت کسی بھی کاروبار کے لیے اسلام اور شریعت کے الفاظ استعمال پر پابندی عائد ہوگی، کوئی کاروباری ادارہ کمیشن کی منظوری کے بغیر شرعی کاروبار ہونے کا دعویٰ نہیں کرے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ شریعہ گورننس ریگولیشنز تمام شریعہ کمپلائنٹ مالیاتی اداروں پر نافذ ہوں گے، شریعہ گورننس ریگولیشنز کارپوریٹ سیکٹر،کیپیٹل مارکیٹ، ریگولیشنز ایکوٹی مارکیٹ اور شریعت کے مطابق کاروبار کرنے والوں پربھی نافذ ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق شریعہ گورننس ریگولیشنز میں شرعی کاروباری اداروں کی لائسنسنگ کانظام بنایا گیا ہے، ریگولیشنز میں اکاونٹنگ اینڈ آڈٹ، کمپلائنس، مشاورت اور حلال آمدن وغیرہ کا نظام بھی بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان کردیا

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسوں کا اعلان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے