کراچی رجسٹری, میں پارکوں, پر قبضے سے متعلق, رپورٹ جمع ,کرادی

کراچی رجسٹری میں پارکوں پر قبضے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی

کراچی: ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پارکوں پر قبضے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی جو کے ڈی اے کے لیگل ڈیپارٹمنٹ نے جمع کرائی

کے ڈی اے نے ہل پارک کے نشیب میں 42 رہائشی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، ہل پارک کے 80 فیصد رقبے پرلینڈ مافیا، واٹر بورڈ اور کے ای سی ایچ ایس سوسائٹی کا قبضہ ہے جب کہ نیشنل پارک کی اراضی پر مختلف سوسائیٹوں کا قبضہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے ہل پارک کے نشیب میں7 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی اور ہل پارک میں تین ریسٹورنٹس سمیت سینما کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ جھیل پارک کی 6 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی، عزیز بھٹی پارک میں غیر قانونی کنٹین بنانے کی اجازت دی گئی جب کہ کنٹین کو غیر قانونی طور پر تین منزلہ شادی ہال میں تعمیر کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برنس گارڈن پر محکمہ سیاحت نے 30 سے 40 فیصد رقبے پر قبضہ کر رکھا ہے، اولڈ کلفٹن پر پوری نیلم کالونی بنا دی گئی۔
سپریم کورٹ نے شہر میں پارکوں سے قبضہ خالی کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے کیلیے 11 رکنی ٹاسک فورس تشکیل

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے سندھ بھر میں قائم لیبارٹریوں کے معیار کو جانچنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے