وزیر اعظم عمران خان, آج چینی صدر شی جین پنگ سے, ملاقات, کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج چینی صدر شی جین پنگ سے ملاقات کریں گے

بیجنگ : وزیراعظم کی دورہ چین میں اہم ترین ملاقاتیں آج ہوگی، وزیراعظم عمران خان آج چینی صدر شی جین پنگ سے ملاقات کریں گے، ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگی

دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، جس میں اسٹریٹیجک تعلقات کی بہتری کیلئے باہمی شراکت داری کے فروغ کے آمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان میں اقتصادی تعاون اور معاشی ترقی پر بات چیت ہو گی جبکہ کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل وزیر سے بھی آج ہی ملاقات ہوگی۔
گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے بیجنگ پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، پاکستان میں چینی سفیراورچینی وزیرٹرانسپورٹ نے ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزرا شاہ محمود، اسد عمر، خسرو بختیار، شیخ رشید، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی تاجروں نے پاکستان سے تمام آرڈر منسوخ کر دیے

نئی دہلی: پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے