سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند، بلوچستان میں تدریسی عمل جاری
A Pakistani security guard shows a notice to visitors outside the entrance of the closed Sacred Heart missionary school in Lahore on September 23, 2013, in a reaction to bomb attacks at a church in Peshawar. The death toll from a double suicide bombing on a church in Pakistan rose to 81 Monday, as Christians protested across the country to demand better protection for their community. AFP PHOTO/Arif ALI / AFP / Arif Ali

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند، بلوچستان میں تدریسی عمل جاری

آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مذہبی جماعتوں کے احتجاج کے پیش نظر سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند اور بلوچستان میں تدریسی عمل جاری ہے۔

کراچی میں پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے حالات کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں جب کہ نجی اسکول ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سندھ سے اپیل کی ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا جائے۔

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے آج بند ہیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے، چیئرنگ کراس مال روڈ، داتا دربار اور شاہدرہ چوک پر سڑکیں بلاک ہیں۔

صدر پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق وہاڑی بھر میں آج تمام نجی اسکولز بند ہیں، ملتان میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے آج کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یونیورسٹی آف سوات آج بند ہے جس کے باعث آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چار سدہ، دیر بالا، مالا کنڈ اور بنوں میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند ہیں، بنوں کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے۔

بلوچستان کے سیکرٹری تعلیم کے مطابق صوبے میں تمام سرکاری اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، حکومت بلوچستان کی جانب سے آج اسکولوں میں تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

کوئٹہ میں کیھتولک بورڈ، پاک ترک اسکول سمیت چند نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے