روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی کا عمل

روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی کا عمل

بنگلا دیش نے اعلان کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی اگلے ماہ سے شروع ہوجائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے سیکریٹری شاہد الحق اور میانمار کے خارجہ امور کے انچارج مائنٹ تھو کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے انتظامات پرغور کیا گیا۔ مہاجرین کی واپسی کے لیے روڈ میپ تیار کرلیا گیا ہے۔

بنگلا دیش حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ میانمار حکومت کی جانب سے مہاجرین کے تحفظ اور مکمل انتظامات کی یقین دہانی کے بعد مہاجرین کیمپ میں موجود 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کی واپسی کا آغاز اگلے ماہ کے وسط سے ہوجائے گا۔

میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو مہاجرین کی آباد کاری اور میانمار میں مظالم کی شفاف تحقیقات کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے، دورہ جاپان میں صدر شنزو آبے نے مہاجرین کی آباد کاری کے لیے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب کینیڈا نے بھی اس معاملے پر آنگ سانگ سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کردی تھی۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل میانمارکی فوج اور شدت پسند بدھ مت کے پیروکاروں نے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا ان کی املاک نذرِآتش کیں اور خواتین کی عصمت دری کی جس کے بعد 7 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے بنگلا دیشی سرحد پر بنائے گئے کیمپوں میں پناہ لی تھی ۔

ٹرمپ بچوں کی شہریت چھیننےکے درپے

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے